Pages

Monday, September 23, 2019

ٹویٹر صارف صوفیا نے علی ظفر سے سرعام معافی مانگ لی

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارواداکار علی ظفر پر ہراسگی کا جھوٹا الزام عائد کرنے والی ٹویٹر صارف صوفیا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سرعام معافی مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوفیا نے ٹویٹر اکائونٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس جھوٹے الزام کے پیچھے چھپی پوری کہانی بیان کی اور کہا کہ میں نے علی ظفر پر جھوٹا الزام لگایا تاہم میں ان سے معافی مانگتی ہوں۔ان کا اپنے اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ

مجھے ایک لڑکی کی جانب سے گمراہ کیا گیا ۔یاد رہے کہ سوفیا نامی خاتون نے گزشتہ برس میشاء شفیع کے ٹویٹ کے چند گھنٹے بعد ہی علی ظفر پر امریکہ میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس الزام کی تردید اس وقت شوکت خانم کی نمائندہ نے کی تھی جو کہ علی کیساتھ امریکہ میں ہسپتال کے اس فنڈ ریڈنگ تقریب میں موجود تھیں۔ اس تردید کے بعد سوفی نے اپنا ٹویٹر اکائونٹ ڈی ایکٹویٹ کر دیا تھا۔ گزشتہ روز سوفی نے اپنا ٹویٹڑ اکائونٹ دوبارہ بحال کر کے علی ظفر سے معافی مانگ لی۔

The post ٹویٹر صارف صوفیا نے علی ظفر سے سرعام معافی مانگ لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...