Pages

Friday, October 4, 2019

چین سے 12 ارب ڈالر برآمدات پاکستان آکر 6 ارب رہ گئیں آرمی چیف کے انکشاف نے سب کو چونکا دیا، کل آرمی چیف کی پاکستان کے ٹاپ بزنس مینوں کی میٹنگ میں کیا ہوا؟ تاجروں نے کیا شکوے شکایات کیں؟ جانئے اندرونی کہانی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجروں و صنعتکاروں سے اجتماعی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے ان کو چونکا دیا کہ چین سے 12 ارب ڈالر کی برآمدات پاکستان آکر محض 6 ارب رہ گئیں۔ ’’جیونیوز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابقآرمی چیف سے ملاقات کے دوران چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وزیر مملکت حماد اظہر وہاں موجود تھے۔ملاقات میں شریک ایک اسٹاک بروکر نے کہا کہ 6 ارب ڈالر کی انڈر انوائسنگ کی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ سیلزٹیکس ریفنڈ تین سال تک محدود کر دیا گیا ہے، تعمیراتی صنعت کو سہولتیں دیں گے۔معروف بزنس مین، صنعتکار و تاجر میاں محمد منشاء نے کہا کہ تعمیراتی کنسیشن دینے کی ضرورت ہے اس سے پوری معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے، نیب کو بزنس سے جدا کیا جائے۔علی حبیب کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ تباہ کن ہے اس کو روکنے کی ضرورت ہے، فوج کے اقدامات کی تعریف بھی کی کئی جگہ باڑ لگا دی گئی ہیں۔

The post چین سے 12 ارب ڈالر برآمدات پاکستان آکر 6 ارب رہ گئیں آرمی چیف کے انکشاف نے سب کو چونکا دیا، کل آرمی چیف کی پاکستان کے ٹاپ بزنس مینوں کی میٹنگ میں کیا ہوا؟ تاجروں نے کیا شکوے شکایات کیں؟ جانئے اندرونی کہانی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...