Pages

Saturday, October 26, 2019

ڈیل سے متعلق بے بنیاد خبریں ،5 صحافیوں کو نوٹسز، جانتے ہیں عدالت نے حامد میر، کاشف عباسی سمیت کس کس کو طلب کرلیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی سزا معطلی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ۔ سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے بتایا ہے کہ چینلز پر ڈیل سے متعلق خبریں نشر کی گئیں۔جس کے بعد عدالت نے متعلقہ چینل

اوراینکرزکو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا،محمد مالک اور سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری کیے اور کہا کہ دونوں اینکرز عدالت کو مطمئن کریں کہ ڈیل کہاں ہوئی ہے جبکہ پروگرام میں شرکت کرنے والے عامر متین، کاشف عباسی اور حامد میر کو بھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے تمام افراد کو چار بجے طلب کر لیاگیا۔

The post ڈیل سے متعلق بے بنیاد خبریں ،5 صحافیوں کو نوٹسز، جانتے ہیں عدالت نے حامد میر، کاشف عباسی سمیت کس کس کو طلب کرلیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...