Pages

Thursday, October 3, 2019

نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بن سکتے تھے لیکن وہ کونسی غلطی کر بیٹھے؟ وزیر داخلہ نے سب کچھ بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ اگر نواز شریف کے ارد گرد تین چار بندے نہ ہوتے تو انہوں نے چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بن جانا تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان تین چار بندوں میں دو تین ایم این ایز تھے اور دو تین سینیٹرز تھے۔ انہوں نے ان کے خاندان کا کوئی آدمی باہر رہنے ہی نہیں دینا۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف چودھری نثار علی خان کی بات بھی مان لیتے تو شاید معاملات ٹھیک ہو جاتے۔اگران کی بات بھی مانی جاتی تو مسئلہ ٹھیک ہو سکتا تھا۔ نواز شریف کے آس پاس آج بھی وہی لوگ موجود تھے جو ہارڈ لائنر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا ، سب کو معلوم ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جو ہارڈ لائن کے قائل ہیں۔

The post نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بن سکتے تھے لیکن وہ کونسی غلطی کر بیٹھے؟ وزیر داخلہ نے سب کچھ بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...