Pages

Saturday, October 5, 2019

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سعد رفیق کی پولیس افسر سے تلخ کلامی ،جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟

لاہور( این این آئی) احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی پولیس افسر سے تلخ کلامی ہو گئی ۔پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگی (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق او ران کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس دوران مبینہ طور پر جلدی چلنے کیلئے دھکا دینے اور وکیل سے ناروا رویے پر

خواجہ سعد رفیق پولیس افسر پر برس پڑے اور دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کرایا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم یہاں پہلی بار آئے ہیں جو ایسا سلوک کیا جارہا ہے ،آپ یہاں دہشت پھیلانا چاہتے ہیں،ایسا ظلم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ آپ ہم پر لاٹھی چارج کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں ۔

The post احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سعد رفیق کی پولیس افسر سے تلخ کلامی ،جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...