Pages

Saturday, October 26, 2019

مفتی کفایت اللہ کو گرفتارکرنے کے بعد کہاں منتقل کیا گیا؟ پتہ چل گیا،جے یو آئی (ف) کے کارکنوں میں غصےکی لہر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف)کے رہنما مفتی کفایت اللہ نفرت انگیز تقریر اور اشتعال پھیلانے کے الزام میں گرفتار ،گرفتاری کے بعد انہیں سنٹرل جیل ہری پور منتقل کردیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگراموں میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے،انہوں نے رات کو قیام ای الیون کے مقام پر کیا ،علی الصبح پولیس

نے کارروائی کرکے ان کو گرفتار کرلیا،مانسہرہ اور اسلام آبادپولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے جمعیت علمااسلام کے رہنما کو حراست میں لے لیا،مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ان کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی،دوسری جانب گرفتاری کے بعد جمعیت علمااسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

The post مفتی کفایت اللہ کو گرفتارکرنے کے بعد کہاں منتقل کیا گیا؟ پتہ چل گیا،جے یو آئی (ف) کے کارکنوں میں غصےکی لہر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...