Pages

Sunday, November 3, 2019

عاصم ملک منجھے ہوئے ہدایتکارہیں،’’باجی ‘‘کے پارٹ ٹومیں بھی ان کیساتھ کام کرونگی ، میرا

لاہور(این این آئی)لالی ووڈ سٹارمیرا نے کہاہے کہ عاصم ملک منجھے ہوئے ہدایتکار ہیں اور فلم ’’باجی ‘‘کے پارٹ ٹومیںبھی ان کے ساتھ کام کروں گی ،فلم’’باجی‘‘ کی طرح یہ بھی شاہکارپراجیکٹ ثابت ہوگااوراس سے فلم انڈسٹری میں نئی روایت متعارف ہو گی ۔ ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ اپنے کیرئیر میں متعدد ہدایتکاروں کے

ساتھ کام کیا ہے اورہرکسی کی اپنی خوبی ہے لیکن ہدایتکار عاصم ملک بے پناہ خوبیوں کے مالک ہیں او رجو بھی اداکارایک باران کے ساتھ کام کرتاہے وہ ان کے ہر پراجیکٹ کا حصہ بننے کا خواہشمند ہوتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ فلم’’ باجی ‘‘ کے پارٹ ٹومیں بھی ان کے ساتھ کام کروں گی اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ بھی سپر ہٹ فلم ثابت ہوگی ۔

The post عاصم ملک منجھے ہوئے ہدایتکارہیں،’’باجی ‘‘کے پارٹ ٹومیں بھی ان کیساتھ کام کرونگی ، میرا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...