Pages

Friday, November 22, 2019

نوازشریف اپنی پلیٹیں ٹھیک کرتے کرتے چمچے چھوڑ گئے فیاض چوہان نے طنز کے نشتر چلا دئیے ، کیا کچھ کہہ دیا؟

لاہور(آن لائن)وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی پلیٹیں ٹھیک کرتے کرتے اپنے چمچے چھوڑ گئے ہیں جو سارا دن پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں رسوائی اور ناکامی ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو ابتدا میں تمام بیماریاں لگ گئی تھیں

لیکن اب سکون سے حکومت کریں گے، تاہم اپوزیشن اب چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا کو آگے لگایا گیا، حلوہ پارٹیاں چلیں لیکن کچھ ہاتھ نہیں آیا، اب آل پاکستان لٹ کمپنی فارن فنڈنگ پر سیاست چمکا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کاہنہ کاچھا کے سقراط احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ ہے۔

The post نوازشریف اپنی پلیٹیں ٹھیک کرتے کرتے چمچے چھوڑ گئے فیاض چوہان نے طنز کے نشتر چلا دئیے ، کیا کچھ کہہ دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...