Pages

Saturday, November 23, 2019

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر وقت کی اہم ضرورت ہے ، احسن خان

لاہور(این این آئی) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی فرد واحد کے بس کی بات نہیں ، انڈسٹری کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ اس وقت کراچی اور لاہور میں فلمیں بن رہی ہیں تاہم اگر دونوں شہروںکے پروڈیوسرز مشترکہ لائحہ عمل بنا کر چلیں تو بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔

مضبوط اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی سطح پر ہمارے مطالبات کو پذیرائی نہیں ملتی ۔ پاکستان میں بننے والی معیاری فلموں کو دوسرے ممالک میں نمائش کرنے کیلئے انتظامات کئے جائیںاور اس کیلئے پروڈیوسرز کو مراعات اور سہولیات دی جائیں ۔ حکومت دوسری انڈسٹری کی طرح یہاں بھی سرمایہ کا ری کرے اور پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر فارمولہ متعارف کرایا جائے۔

The post فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر وقت کی اہم ضرورت ہے ، احسن خان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...