Pages

Friday, November 1, 2019

وزیراعظم غم سے نڈھال ، عمران خان کے قریبی ساتھی انتقال کر گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ آرگنائزر اورسابق فرسٹ کلاس کرکٹرعاشق حسین قریشی کے انتقال پر وزیراعظم کا گہرے افسوس کا اظہار ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’’ہمدمِ دیرینہ عاشق قریشی کی گزشتہ شب رحلت سینہ چھلنی کرگئی۔آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ انہیں ساتھ ہی پایا۔

شوکت خانم کی بنیاد ڈالنے لگا تو وہ ساتھ تھے، تحریک انصاف کی تشکیل کامرحلہ آیا تو بطور بانی رکن انہیں شانہ بشانہ پایا۔ایک شریف النفس/عظیم انسان کے طور پر انکا ذکر زندہ رہے گا۔ یاد رہے کہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عاشق حسین قریشی گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے ۔

The post وزیراعظم غم سے نڈھال ، عمران خان کے قریبی ساتھی انتقال کر گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...