Pages

Sunday, November 3, 2019

داعش کے قیدیوں کو ان کے آبائی ممالک میں واپس بھیجا جائے گا، ترکی

انقرہ(این این آئی)ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے گرفتار ارکان کو ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے اس معاملے پر یورپی یونین کی بے عملی کی شکایت کی ۔انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کی بے عملی ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔یہ ایک غیر ذمے دارانہ رویہ بھی ہے۔

انھوں نے داعش کے قیدیوں کا معاملہ تنہا ترکی پر چھوڑنے پر یورپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم داعش کے گرفتار ارکان کو ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیج دیں گے۔ ترکی نے گذشتہ ماہ شام کے شمالی مشرقی علاقے میں کرد فورسز کے خلاف کارروائی کے دوران میں جیلوں سے فرار ہونے والے داعش کے بعض جنگجوؤں کو دوبارہ گرفتار کیا ہے۔

The post داعش کے قیدیوں کو ان کے آبائی ممالک میں واپس بھیجا جائے گا، ترکی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...