Pages

Tuesday, December 24, 2019

نواز شریف کو دل کے دورے کا خطرہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں نواز شریف کا پی ای ٹی اسکین کیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دل کو خون پہنچانے والی شریان سکڑنے کے سبب نواز شریف کو دل کے دورے کا خطرہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شریان میں پیچیدگی کے سبب نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہے۔پی ای ٹی اسکین کی مکمل رپورٹ کرسمس کے

بعد جاری کی جائے گی تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دل کو خون کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ’’کورونری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت پڑسکتی ہے اور اگر’ ’انٹروینشن‘‘ کامیاب نہ ہوئی تو ’’ہارٹ بائی پاس‘ ‘تجویز کیا جائے گا۔دوسری جانب نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔

The post نواز شریف کو دل کے دورے کا خطرہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...