Pages

Tuesday, December 3, 2019

علاج مکمل ہوتے ہی نواز شریف کو واپس بھیجا جائے،پاکستان کا برطانیہ کو خط

اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی حکومت نے برطانیہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ نواز شریف ضمانت کے بعد آپ کے ملک میں زیر علاج ہے۔خط میں برطانوی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ نواز شریف کا علاج جیسے ہی مکمل ہو انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے۔

خط کے ساتھ نواز شریف کے مقدمات اور ضمانت کی تفصیلات بھی بھیجی گئی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ نواز شریف جس ملک میں بھی جائیں گے اس ملک کو نواز شریف کے حوالے سے خط لکھا جائے گا۔

The post علاج مکمل ہوتے ہی نواز شریف کو واپس بھیجا جائے،پاکستان کا برطانیہ کو خط appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...