Pages

Tuesday, December 3, 2019

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کرپشن میں اضافے کا اعتراف کرلیا، کارکنوں کو کس غیر قانونی کام پر اکسا تے رہے؟

لاہور(اے این این) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے صوبے میں کرپشن میں اضافے کا اعتراف کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف ملک میں کرپشن میں خاتمے کا دعوی کرتی رہی ہے لیکن اب خود ان کی جماعت کے سینئر رہنما نے پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کرپشن میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔ پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے جنرل سیکریٹری

ڈاکٹر حسن مسعود ملک کی کارکنوں سے خطاب کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات سب کو پتہ ہے کہ اس دور میں پٹواریوں کے ریٹ دگنے ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی عہدیدار نے کرپشن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنے خطاب میں کارکنوں کو کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف اکسانے کی بھی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ جو افسر کام نہ کرے اس کے پاس کارکنوں کو لے کر جائیں، اس افسر کی ایسی کی تیسی۔

The post تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کرپشن میں اضافے کا اعتراف کرلیا، کارکنوں کو کس غیر قانونی کام پر اکسا تے رہے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...