Pages

Friday, January 3, 2020

جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع، وفاقی وزیر نے اہم اعلان کر دیا

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت میں بہتری کے بعد ملک ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن ہے،تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی کیونکہ وہ ملک میں سیاسی اوراقتصادی استحکام لانے کے بہترین مفاد میں مسلسل کام کررہی ہے۔ایک انٹرویو میں

غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لئے بدعنوان عناصر اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کے احتساب کے وعدے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کے وسیع ترقومی مفاد میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی اور اس کے بعد پیدا نے والے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتفاق رائے وضع کیا۔

The post جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع، وفاقی وزیر نے اہم اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...