Pages

Thursday, January 2, 2020

بھارت اور افغانستان کے جیلوں میں کتنے پاکستانی شہری قید ہیں؟ وزارت خارجہ نے تفصیلات قومی اسمبلی جمع کرا دیں

اسلام آباد (این این آئی) بھارت اور افغانستان کی جیلوں میں کتنے پاکستانی شہری قید ہیں؟اس سلسلے میں وزارت خارجہ نے تفصیلات قومی اسمبلی جمع کرا دیں ۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ یکم جنوری 2020 تک بھارت کی جیلوں میں 592 پاکستانی شہری قید میں ہیں،375 سول اور 217 ماہی گیر پاکستانی شہری بھارت کی مختلف جیلوں میں ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان کی مختلف جیلوں میں 308 پاکستانی شہری قید میں ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق ا فغان حکومت پاکستانی قیدیوں سے متعلق تفصیلات شیئر کرنے میں تعاون نہیں کر رہی۔دفتر خارجہ کے مطابق 23 فروی 2018 تک 52 پاکستانی شہریوں کو افغانستان کے مختلف جیلوں سے رہا کرواکر پاکستان لایا جا چکا ہے۔

The post بھارت اور افغانستان کے جیلوں میں کتنے پاکستانی شہری قید ہیں؟ وزارت خارجہ نے تفصیلات قومی اسمبلی جمع کرا دیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...