Pages

Sunday, January 26, 2020

ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کی غلطی سے تباہی کااعتراف کیوں کیا؟ایسی وجہ خود ٹرمپ بھی حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور امریکہ کی کشیدگی کاشکار ہونے والے بدقسمت یوکرائنی طیارے کی حقیقت کااعتراف ایرانی حکومت نے اس وقت کیا جب ایرانی صدر حسن روحانی نے استعفیٰ کی دھمکی دی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 8جنوری کو ایرانی پاسداران انقلاب کو طیارے کی تباہی کے چند ہی منٹوں بعد پتہ چل گیا تھا کہ انہوں نے کیا غلطی کردی  لیکن یوکرائنی طیارے کی

غلطی سے تباہی کے معاملے کو انہوں نے 3 دن تک صدر حسن روحانی سے چھپا کر رکھا۔اخبار کے مطابق تین روز بعد یعنی 11 جنوری کو ایرانی صدر حسن روحانی کو حقیقت بتائی گئی تو انہوں نے ڈیڈ لائن دے دی کہ فوری طور پر اس کی ذمہ داری قبول کی جائے ورنہ وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ایرانی صدر کے ردعمل کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے بھی معاملے میں مداخلت کی اور حکم دیا کہ واقعے کی ذمہ داری قبول کی جائے۔

The post ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے کی غلطی سے تباہی کااعتراف کیوں کیا؟ایسی وجہ خود ٹرمپ بھی حیران رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...