Pages

Saturday, February 22, 2020

گلوکار میکا سنگھ کی30 سالہ منیجر سومیا سومی کی موت کیسے واقع ہوئی؟3ہفتوں بعد اہم انکشافات

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے معروف گلوکار میکا سنگھ کی خاتون منیجر منشیات کی اوور ڈوز کے باعث جان کی بازی ہار گئی۔میکا سنگھ کی 30 سالہ منیجر سومیا سومی کا انتقال 3 فروری کو ہوا تھا تاہم ان کی موت کی وجوہات اب سامنے آئی ہیں ، رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ڈپریشن کے باعث بہت زیادہ مقدار میں منشیات کا استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔سومیا سومی گھریلو جھگڑوں کے باعث میکا سنگھ کے سٹوڈیو میں پہلی منزل

پر ہی رہائش پذیر تھیں، وہ سٹوڈیو میں اکیلی رہتی تھیں۔ 2 فروری کی رات کو سومیا سومی ایک پارٹی سے صبح 7 بجے لوٹیں اور سٹوڈیو کے اوپر بنے اپنے کمرے میں سونے کیلئے چلی گئیں اور نیند کی حالت میں انتقال کرگئیں۔سومیا اپنے کمرے میں تھیں جبکہ نیچے سٹوڈیو میں کام چل رہا تھا، رات کوسوا دس بجے تک سومیا نیچے نہ آئیں تو کچھ لوگوں نے ان کے کمرے میں انہیں بے جان حالت میں دیکھا ، انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

The post گلوکار میکا سنگھ کی30 سالہ منیجر سومیا سومی کی موت کیسے واقع ہوئی؟3ہفتوں بعد اہم انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...