منیلا ،ماسکو (این این آئی)فلپائن میں بھی کورونا وائرس کے باعث 44 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جو چین سے باہر وائرس کے نتیجے میں پہلی ہلاکت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن میں بھی کورونا وائرس کے باعث 44 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جو چین سے باہر وائرس کے نتیجے میں پہلی ہلاکت ہے۔وائرس سے ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق چین کے شہر ووہان سے تھا جہاں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب
روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کرونا وائرس کے پھیلنے پر قابو پانے میں مدد کے لیے چین کے بغیر ویزا کے سیاحوں کا سفر معطل کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی حکومت کے ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں میں 2000ء میں طے پائے بغیرویزہ سیاحت کے پروگرام کومعطل کردیا جائے گا۔روس چینی شہریوں کی لیے ورک ویزا حاصل کرنے کی دستاویزات کو عارضی طور پر قبول کرنا اور جاری کرنا بھی بند کردے گی۔
The post چین کے باہر کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت،جانتے ہیں کس ملک میں 44سالہ شخص نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی؟ appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment