Pages

Sunday, February 23, 2020

مدرسے کا قاری جلاد بن گیا، 9 سالہ بچے کی جان لے لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قاری نے معصوم بچے کو مار مار کر جان سے مار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے ہیر میں اسماعیل پورہ کا 9سالہ طالبعلم مدرسہ دارالعلوم رحمیہ میں زیر تعلیم تھا ،مدرسے کے قاری نے بچے کو مار مار کر جان لے لی ۔ پولیس نے مبینہ تشدد کرنے والے قاری بلال اور شعیب کو حراست میں لے لیا ہے

۔ بچے حالت غیر ہوے پر اسے ہیلتھ برج ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے بچے کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ علاقے کے رہائشی لوگوں نے قاری کے ظالمانہ رویے پر درخواست کی ہے کہ ایسے شخص کو کڑی سے کڑی سزا دی جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

The post مدرسے کا قاری جلاد بن گیا، 9 سالہ بچے کی جان لے لی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...