Pages

Sunday, February 23, 2020

حملہ آور کے حوالے سے نفرت محسوس نہیں کرتا بلکہ ۔۔۔!!! لندن کی مسجد کے موذن نے خود پر حملہ کرنیوالے کومعاف کردیا

لندن(این این آئی)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں چاقو زنی کے واقعے میں زخمی ہونے والے مسجد کے مؤذن رافت مقلدنے کہاہے کہ انہوں نے حملہ آور کو معاف کر دیا ہے۔ ان کو جمعرات کے روز لندن کے شمالی علاقے ریجنٹس پارک میں واقع مرکزی جامع مسجد میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں مقلد کا کہنا تھا کہ وہ حملہ آور کے حوالے سے نفرت محسوس نہیں کرتے بلکہ انہیں صرف افسوس ہو رہا ہے۔مقلد کے مطابق ان کے کندھے پر چاقو سے وار کیا گیا۔ “مجھے گردن کے نزدیک خون بہتا ہوا محسوس ہوا، اس کے بعد مجھے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، یہ سب کچھ اچانک ہوا۔

The post حملہ آور کے حوالے سے نفرت محسوس نہیں کرتا بلکہ ۔۔۔!!! لندن کی مسجد کے موذن نے خود پر حملہ کرنیوالے کومعاف کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...