Pages

Tuesday, February 4, 2020

معروف اسٹیج اداکارہ کواغواء کرلیا گیا

لاہور(آن لائن)معروف اسٹیج اداکارہ شاہ پارہ کوگوجرانوالا سے واپسی پراغواء کرلیا گیا ،زرائع کے مطابق اسٹیج اداکارہ شاہ پارہ گزشتہ ہفتے لاہور سے گجرانوالا ڈرامہ کرنے کے لئے گئی،ڈرامہ ختم کرنے کے بعد لاہور واپسی پرراستہ سے ہی نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ،سات روزسے زائدگزرنے کے باوجودابھی تک اپنے گھر کو واپس نہیں آئی ۔

اداکارہ کے لواحقین نے لاہور تھانہ سبزہ زار پولیس کو اطلاع کردی ہے پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے ،دریں اثناء اسٹیج پروڈیوسرحاجی تنویرحسین پہلوان نے کہا ہے کہ حکومت فنکاروں کی حفاظت کے لئے ٹھوس اقدامات کرے،تاکہ فنکار خودکوغیرمحفوظ نہ سمجھ سکیں اور آئے دن فنکاروں کو اغواء ہونے سے بچایا جاسکے۔

The post معروف اسٹیج اداکارہ کواغواء کرلیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...