Pages

Tuesday, February 4, 2020

کورونا وائرس سے متعلق افواہ جرم قرار،جھوٹی ویڈیوز اور غلط معلومات پھیلانے والوں کیلئے سخت سزاکا اعلان

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبر یا افواہ پھیلانے کو جرم تصور کیا جائے گا جس پر ایسا کرنے والے شخص کو قانونی معاملات کا سامنا کرنا پڑے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق وائرس سے متعلق افواہ، جھوٹی ویڈیوز اور غلط معلومات پھیلانے والے کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔ذرائع نے مقامی اخبار کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات

میں سوشل میڈیا پر وائرس سے متاثرہ افراد سے متعلق افواہیں پھیلانا سائبر قوانین کے تحت جرم ہے۔متحدہ عرب امارات کے سرکاری اعلان کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہے۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر وائرس سے بچاوکے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

The post کورونا وائرس سے متعلق افواہ جرم قرار،جھوٹی ویڈیوز اور غلط معلومات پھیلانے والوں کیلئے سخت سزاکا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...