Pages

Sunday, February 2, 2020

کرونا وائرس، پاکستان نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ،ایسا اعلان کردیا جس نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے اہلخانہ پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد/بیجنگ (این این آئی)چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی سہولتیں موجود نہیں، بہتری اسی میں ہے کہ چین سے طلبہ کو نہ نکالا جائے۔ پاکستانیوں کا چین سے انخلا نہ کرنے سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج کی بہتر سہولتیں چین کے سوا کسی اور ملک میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولتیں نہیں۔

بہتری اسی میں ہے کہ چین سے طلبہ کو نہ نکالا جائے۔نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ چین کے شہر ووہان میں 800 پاکستانی طلبہ خیریت سے ہیں جن میں کورونا وائرس سے متاثر 4 پاکستانی صحت یاب ہو رہے ہیں، وہاں اب کھانے پینے کا کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ سفارتی عملے کو ووہان جانے کی اجازت نہیں، اجازت ملنے پر اپنے لوگوں کے ساتھ موجود ہوں گے تاہم ایسا نہیں کہ پاکستانی سفارت خانے میں فون نہیں اٹھایا جارہا ، فون مصروف ہوسکتا ہے۔

The post کرونا وائرس، پاکستان نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ،ایسا اعلان کردیا جس نے چین میں موجود پاکستانی طلبہ کے اہلخانہ پر بجلیاں گرادیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...