Pages

Sunday, February 2, 2020

لاہور ائیر پورٹ پر جس چینی شخص کے ناک سے خون بہا تھاکیا وہ کرونا وائرس کا شکار تھا؟ پتہ چل گیا، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

لاہور (این این آئی) ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیرنے کہاہے کہ چینی مسافر یاو ڈیمنگ کرونا وائرس کا مشتبہ مریض نہیں۔ چینی مسافر کو لاہور ائیرپورٹ کی جانب سے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے طور پر ریفر کیا گیا تھا،28 سالہ چینی مسافر یاو ڈیمنگ کو صرف ناک سے خون بہنے کی وجہ سے ریفر کیا گیا۔ہسپتال میں چینی مسافر کا تفصیلی معائنہ اور ٹیسٹس کئے گئے ۔

چینی مسافر کو گزشتہ دس سال سے نکسیر پھوٹنے کا مرض ہے ۔ڈی جی ہیلتھ سروسز کا کہنا تھا کہ چینی مسافر کو بخار ,فلو اور کھانسی کی شکایت نہیں تھی ،بزنس مین ہے اور 18 جنوری 2020 کو کراچی اترا تھا،مکمل معائنہ کرنے کے بعد یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ چینی مسافر کورونا وائرس کا مشتبہ مریض نہیں جس پر سروسز ہسپتال میں علاج کے بعد چینی شخص کوڈسچارج کر دیا گیا۔

The post لاہور ائیر پورٹ پر جس چینی شخص کے ناک سے خون بہا تھاکیا وہ کرونا وائرس کا شکار تھا؟ پتہ چل گیا، حکومت نے بڑا اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...