Pages

Tuesday, February 4, 2020

ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا اپنے ملک میں جاں بحق پاکستانی کارکنان کے اہلخانہ کو پنشن دینے کا اعلان‎

پتراجایا (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دورے سے ملائیشیا کیساتھ دوستانہ تعلقات کو سٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ دورے سے ملائیشیا کیساتھ دوستانہ تعلقات کو سٹریٹجک تعلقات میں بدلنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملائیشیا کے ساتھ تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی،وزیراعظم کے حالیے دورے میں ملائیشیا کیساتھ 3معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ ملائیشیا میں 82ہزار پاکستانی افرادی قوت مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے،ایک معاہدہ ملائیشیا میں پاکستانی افرادی قوت کے حقوق کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ معاہدے کے تحت اگر کوئی پاکستانی ورکر ملائیشیا میں جاں بحق ہوگیا تو اسکے خاندان کو پنشن ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال ملائیشیا سے آنیوالی ترسیلات زر میں 35فیصد اضافہ ہوا،ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے رواں سال ایک ارب 55کروڑ ڈالر وطن بھجوائے۔

The post ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کا اپنے ملک میں جاں بحق پاکستانی کارکنان کے اہلخانہ کو پنشن دینے کا اعلان‎ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...