Pages

Monday, February 24, 2020

سیاسی تعلقات رشتہ داری میں تبدیل ہوگئی ،نادیہ گبول معروف رکن قومی اسمبلی کی تیسری بیوی بن گئیں،کل ولیمہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق صوبائی وزیر نادیہ گبول نے رکن قومی اسمبلی سردار خالد لوند سے شادی کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق نادیہ گبول اور سردار خالد لوند کی دعوت ولیمہ کی تقریب کل کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہو گی۔ نادیہ گبول کی طرف سے ولیمہ کے دعوت نامے تقسیم

کر دئیے گئے ہیں۔ نادیہ گبول سردار عبداللطیف گبول کی صاحبزادی ہیں۔سردار خالد احمد خان لوند کی کی یہ تیسری شادی ہے،ان کے تین بیٹے ہیں اور ان کے صاحبزادے میر شہباز خان لوند میونسپل کمیٹی میر پور ماتھیلو کے چیئرمین ہیں۔یاد رہے کہ سردار خالد لوند گھوٹکی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

The post سیاسی تعلقات رشتہ داری میں تبدیل ہوگئی ،نادیہ گبول معروف رکن قومی اسمبلی کی تیسری بیوی بن گئیں،کل ولیمہ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...