Pages

Monday, February 24, 2020

ہم درود شریف کی برکت سے میچ جیتنے میں کامیاب رہے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے احمد صفی عبداللہ نے کامیابی کا اصل راز بتا دیا

لاہور( آن لائن )لاہور قلندرز کے خلاف ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے احمد صفی عبداللہ نے کامیابی کا اصل راز بتا دیا۔لاہور قلندرز کے خلاف فتح کے بعد قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران احمد صفی عبداللہ کا کہنا تھا کہ جب بیٹنگ کے لئے گیا تو ہمیں جیتنے کے لئے 25 رنز درکار تھے اور آخری وکٹ باقی تھی، پہلا میچ ہونے کی وجہ سے پریشر بھی تھا مگر ہمت نہیں ہاری۔احمد صفی عبداللہ نے کہا کہ موسی خان

سے کہا کہ آخری گیند تک کھیل گئے تو جیت جائیں گے، بیٹنگ کے دوران مسلسل درود شریف بھی پڑھ رہا تھا اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ جس نے مجھے اتنی عزت سے نوازا، کوچ مصباح الحق نے بھی یہی نصیحت کی تھی کہ بانڈری کی بجائے سنگلز لینے پر فوکس کرنا، اسکور خود بخود ہوجائیں گے۔ایک سوال پر احمد صفی عبداللہ نے کہا لاہور قلندرز کے بولرز آخری دو، تین اوورز میں ہمیں آئوٹ کرنے کی بجائے رنز بچانے کی طرف گئے جس کا ہمیں فائدہ ہوا۔

The post ہم درود شریف کی برکت سے میچ جیتنے میں کامیاب رہے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے احمد صفی عبداللہ نے کامیابی کا اصل راز بتا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...