Pages

Monday, March 2, 2020

کورونا وائرس کا بڑھتا خطرہ، پاکستان کو بھی ہوش آگیا،100 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کا فیصلہ،ماسک کمی پوری کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا

راولپنڈی(سی پی پی)کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 100 بیڈز پر مشتمل اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف یورولوجی (آر آئی یو) کے ایک حصے میں کورونا اسپیشل یونٹ بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے 50 بستر آر آئی یو منتقل کردیے ہیں اور مزید 50 بستر کل پہنچا دیے جائیں گے جبکہ اسپتال کو آج ہی بڑی حد تک فعال کردیا جائے گا۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری اسپتالوں سے افرادی قوت کی تفصیلات طلب کرلی ہیں تاکہ عملے کی دستیابی کا جائزہ لیا جاسکے۔وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے اسپتالوں میں عملہ کی تعیناتی سمیت نئی بھرتیاں بھی کی جاسکتی ہے۔ وزارت صحت نے ماسک کی کمی کو پوراکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر خواہشمند کمپنیوں کو ماسک کی تیاری کا لائسنس جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

The post کورونا وائرس کا بڑھتا خطرہ، پاکستان کو بھی ہوش آگیا،100 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کا فیصلہ،ماسک کمی پوری کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھالیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...