اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کورونا کے 2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر انصر محمود نے کہا ہے کہ کورونا وائر س کے دو مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انصر محمود کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال میں آئسو لیشن وارڈ کے 10 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ جبکہ ہسپتال میں 12 سو سے زائد مشتبہ کیسز آئے جن
میں 270 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ پمز ہسپتال میں مزید آئیسولیشن وارڈ قائم کئے جائینگے جس میں 20 بیڈز مزید بڑھا دیئے جائیں گے۔ پمز ہسپتال کی او پی ڈی کو بند کر دیا گیا ہے۔جو مزید تین ماہ تک بند رہے گی ۔او پی ڈی پر دباؤ نہ ہونے کے برابر تھا ۔انصر محمود نے کہا کہ پی ڈی ایم اے تمام انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں، ہسپتال میں کسی قسم کی کوئی شارٹج نہیں تمام سہولیات اور وسائل موجود ہیں۔
The post پمز میں کورونا وائرس کے2 مریضوں کی حالت تشویشناک، 1200سے زائد مشتبہ کیسز appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment