اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی3 اراکین قومی اسمبلی کو اہل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کی اہلیت چیلنج کی تھی۔ تحریک انصاف کی 3 خواتین ارکان قومی اسمبلی کی نااہلی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج فیصلہ سنا دیا ۔فیصلہ اسلام آبادہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق نے سنایا جس
کے تحت مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ بخاری کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی تینوں خواتین ارکان پارلیمنٹ کو اہل قرار دے دیا ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی ایم این اے طاہرہ بخاری اورشائستہ پرویزنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکمراں جماعت کی خواتین ارکان اسمبلی کنول شوزب، ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر کو نااہل قرار دیا جائے۔
The post ( ن) کو ایک اور شکست کا سامنا ،تحریک انصاف کی 3 رکن قومی اسمبلی اہل قرار appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment