Pages

Tuesday, March 24, 2020

کرونا وائرس: پنجاب حکومت کا 50 ارب روپے کا معاشی پیکیج تیار 50 لاکھ ڈیلی ویجرز کو ماہانہ کتنے روپے دئیے جائیں گے؟ عوام کو بجلی کے بلوں قرضوں اور دیگر واجبات کی ادائیگی میں کیا رعایتیں دی جائیں گی؟ جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن،حکومت پنجاب نے 50ارب روپے کا معاشی پیکج تیا ر کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے 50لاکھ افراد کو ماہانہ 3ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ماہانہ امداد وزیراعظم کے حساس پروگرام سے دی جائے گی ۔ رقم پہنچانے کی ذمہ داری ضلعی افسران کی ہو گی ۔

جبکہ اسکولوں کی فیسوں میں 50فیصد کٹوتی کا فیصلہ ہوا ہے ۔عوام سمیت ملز، بڑے اداروں کو دو ماہ کے بجلی بلز کو ایک سال کی قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اکنامک پیکیج کی آج پنجاب کابینہ کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نےبھی معاشی پیکیج تیار کرلیا ہے جس کے تحت 70 لاکھ ڈیلی ویجرز کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے ۔

The post کرونا وائرس: پنجاب حکومت کا 50 ارب روپے کا معاشی پیکیج تیار 50 لاکھ ڈیلی ویجرز کو ماہانہ کتنے روپے دئیے جائیں گے؟ عوام کو بجلی کے بلوں قرضوں اور دیگر واجبات کی ادائیگی میں کیا رعایتیں دی جائیں گی؟ جانئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...