Pages

Wednesday, March 4, 2020

امن معاہدہ خطرے میں! امریکہ نے افغان طالبان پر خوفناک حملہ کردیا ساتھ ہی ایسا اعلان کہ ہر کوئی ہاتھ ملتے رہ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امن معاہدہ ہونے کے چند روز بعد امریکی فورسز کی جانب سے طالبان پر پہلا فضائی حملہ ۔نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوج نے ہلمند صوبے میں طالبان جنگجوؤں پر فضائی حملہ کیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ طالبان افغان فورسز کی چیک پوائنٹ کو نشانہ بنا رہے تھے، فضائی حملہ طالبان کے حملےکو روکنے کے لیے کیا گیا۔امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے

خلاف 11 دن میں یہ پہلا امریکی حملہ ہے، طالبان نے عالمی برادری سے تشدد میں کمی، حملے نہ بڑھانے کا عہد کیا تھا، طالبان غیر ضروری حملے روکیں اور وعدوں کی پاسداری کریں۔ترجمان امریکی فوج نے کہا کہ ہم امن کے لئے پرعزم ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر شراکت داروں کا دفاع کریں گے، ہم پر افغان فورسز کے دفاع کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔امریکی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طالبان عوام کی امن کی خواہش کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔

The post امن معاہدہ خطرے میں! امریکہ نے افغان طالبان پر خوفناک حملہ کردیا ساتھ ہی ایسا اعلان کہ ہر کوئی ہاتھ ملتے رہ گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...