اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آبادمیں اسامہ بن لادن کی رہائش گاہ کی نشاندہی میں امریکی خفیہ اداروں کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی نے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدید۔روزنامہ جنگ کے مطابق شکیل آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت میں تاخیر پر
احتجاجاً بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے بتایا کہ ان کی ساہیوال جیل میں ڈاکٹر شکیل سے ملاقات ہوئی تھی اور انہیں پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت اپیل کے بارے میں بتایا تھا۔ان کے بقول، شکیل آفریدی نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سماعت میں تاخیر پر غم و غصے کا اظہار کیا ۔
The post ساہیوال جیل میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی کا اچانک ایسا اعلان جس نے ہر کسی کو پریشانی میں مبتلا کردیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment