Pages

Saturday, April 4, 2020

چین میں کرونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ،مزید 21کیس رپورٹ ،جانتے ہیں کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟

چین ( وائس آف ایشیا ) چین میں کورونا وائرس کے مزید 21 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4 مزید افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس چین سے شروع ہوا اور اس وقت پوری دنیا میں ا س کا خوف پھیلا ہوا ہے۔ چین وہ واحد ملک ہے جس نے اس وبا پر قابو پایا۔ لیکن ابھی بھی چین میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق چین میں مزید 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 4 مزید افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اس بارے میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے چین نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا تھا کہ نئے کیسز میں سے متعدد ایسے کیسز ہیں جن کی تصدیق بیرون ملک سے آنے والوں میں ہوئی ہے۔ کمیشن کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 81 ہزار 620 ہوگئی ہے جس میں سے3322 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونیو الے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلا ہوا ہے۔غریب ملک ہو یا امیر، ہرطرف اس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔ یادرہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورنا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعدا ب تک دنیا بھر میں ا س سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ18 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 59 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔بگڑتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے آغاز میں ہی عالمی سطح پر آگاہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔تمام ممالک کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ انفرادی طور پر اس سے بچنے کے لئے اقدامات کرنے شروع کر دیں۔ دوسری جانب ابھی تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار نہیں کی گئی۔ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیا رکر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ تاہم آسٹریلیا میں تیار کردہ ویکسین کا انسانو ں پر استعمال کا آغاز شروع ہو گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی ویکسین تیار کر لی جائے گا۔

The post چین میں کرونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا ،مزید 21کیس رپورٹ ،جانتے ہیں کتنے افراد جان کی بازی ہار گئے؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...