واشنگٹن(این این آئی)نیا کورونا وائرس سورج کی روشنی میں بہت جلد ناکارہ ہو جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی امور کے مشیر ولیم برائن نے وائٹ ہاوس میں گزشتہ روز بتایا کہ بالائے بنفشی شعائیں وائرس پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ برائن ایک تحقیق کے بعد اس نتیجے پر
پہنچے تاہم اس تحقیق کے نتائج عام نہیں کیے گئے۔ اکیس سے چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں وائرس کے کارآمد رہنے کی صلاحیت میں پچاس فیصد کی کمی نوٹ کی گئی۔ اس تحقیق کے ابتدائی نتائج سے یہ امید قائم ہو گئی ہے کہ موسم گرما کووڈ انیس کے پھیلا کو روک سکتا ہے۔ تاہم تحقیق میں بہت سے پہلوں کی ابھی تصدیق باقی ہے۔
The post نیا کورونا وائرس سورج کی روشنی میں بہت جلد ناکارہ ہو جاتا ہے، سائنسدانوں نے دنیاکو خوشخبری سنا دی appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment