Pages

Thursday, April 2, 2020

بدقسمتی سے امریکیوں نے ان مشکل عالمی حالات سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا،حسن روحانی نے ٹرمپ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

تہران (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وَبا امریکا کے لیے ایران کے خلاف عاید کردہ پابندیوں پر معافی مانگنے کا تاریخی موقع تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدرحسن روحانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے امریکیوں نے ان مشکل عالمی حالات سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا ہے کیونکہ ان کے پاس اپنی غلط کاریوں پر معذرت کرنے

کا ایک اچھا موقع تھا اور انھیں یہ کہنا چاہیے تھا کہ وہ ایرانیوں کے خلاف نہیں ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ نے حال ہی میں ایک مہم شروع کی ہے،اس کے تحت امریکا سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کو ختم کرے کیونکہ ان پابندیوں کے نتیجے میں کرونا وائرس کی وَبا سے نمٹنے کے لیے ادویہ اور طبی سامان تک رسائی میں رکاوٹیں حائل ہورہی ہیں۔

The post بدقسمتی سے امریکیوں نے ان مشکل عالمی حالات سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا،حسن روحانی نے ٹرمپ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...