Pages

Thursday, April 23, 2020

یواے ای میں کرونا وائرس کا سب سے کم عمرمریض صحت یاب ،نویں سالگرہ منائی

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا سب سے کم عمر مریض نو سالہ فلپائنی لڑکا صحت یاب ہوگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای وزیرمملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ایک ٹویٹ میں اس لڑکے کی صحت یابی کی اطلاع دی اور اس کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی۔

اس میں وہ لڑکا اسپتال میں اپنے کمرے سے باہر آرہا ہے اور طبی عملہ اس پر خوشی کا اظہار کررہا ہے۔انور قرقاش ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ امارات میں کرونا وائرس کے سب سے کم عمر مریض کی صحت یابی۔۔۔لڑکا اپنی نویں سالگرہ اور حیاتِ نو ملنے کی خوشی منا رہا ہے۔اس لڑکے کو حال ہی میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

The post یواے ای میں کرونا وائرس کا سب سے کم عمرمریض صحت یاب ،نویں سالگرہ منائی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...