اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار نے سوشل میڈیا پر غیر معیاری آٹا سے متعلق ایک وڈیو کا نوٹس لے لیا۔ ویڈیو میں نیو پنجاب فلور مل کی جانب سے پنجاب میں غیر معیاری آٹا فروخت کرنے کا الزام لگایا گیاہے۔ وفاقی وزیر نے وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اور سیکرٹری فوڈ پنجاب کو معاملے کی فوری تحقیقات
کرنے اور اسکے متعلق رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معیاری گندم وافر مقدار میں موجود ہے،کسی کو بھی مارکیٹ میں غیر معیاری آٹا فروخت کرکے لوگوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ وفاقی وزیر نے کہا حکومت ملک میں اشیاء خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
The post سوشل میڈیا پر ناقص آٹا فروخت ہونےکی ویڈیو ،حکومت نے سخت ترین ایکشن لے لیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment