Pages

Friday, April 3, 2020

“عمران خان اگر مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے، عمران خان کی وقتی طور پر باتیں غلط لگتی ہیں لیکن آگے چل کر وہ درست دکھائی دیتی ہیں، جاویدمیانداد نے قوم کو مشور ہ دیدیا

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اگر مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے ۔ معروف سینئر کرکٹر جاوید میانداد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں ان کہنا تھا کہ میںعمران خان کو 1974ء سےجانتا ہوں ، ایک ساتھ 20،پچیس سال کرکھیلی ہے وہ انتہائی ایماندار انسان ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ ان پر بھروسہ رکھیں ۔ سابق کرکٹر کہا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان میں ایک خوبی یہ ہے کہ وہ جس کا م کی ٹھان لیں تو اسے مکمل کر کے ہی چھوڑتے ہیں ۔

عمران خان کسی کو مایوس نہیں کریں گے ۔ وقتی ان کی باتیں غلط لگتی ہیں لیکن آگے چل کر وہ درست نظر آتی ہیں ۔وزیراعظم عمران خان ہمیشہ دوسرں کیلئے سوچتے ہیں وہ بہت سنجیدہ ہیں، عمران خان کی نیت اللہ پاک جانتا ہے ۔ ان کا مز ید کہنا تھا کہ شوکت خانم کا ہسپتال بنانے کیلئے انہوں نے بڑی محنت کی ، انہوں نے جو کچھ تھا وہ سب اسپتال کی تعمیر کیلئے عطیہ کر دیا ، مشکل آتی ہے لیکن ماضی کو بھلا کر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے وزیراعظم کا قوم کو ساتھ دینا ہو گا ، انشاء اللہ یہ ملک ہر مشکل وقت سے نکل جائے گا ۔

The post “عمران خان اگر مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے، عمران خان کی وقتی طور پر باتیں غلط لگتی ہیں لیکن آگے چل کر وہ درست دکھائی دیتی ہیں، جاویدمیانداد نے قوم کو مشور ہ دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...