Pages

Friday, May 1, 2020

جمعہ کے دن پاکستانیوں کیلئےانتہائی افسوسناک خبر پاکستان میں کرونا وائرس تباہی مچاناشروع ، 24افراد جاں بحق ہو گئے متاثرین کی تعداد کہاں تک جا پہنچی ؟ صورتحال بے قابو ہونا شروع ہو گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھر میں آج جمعہ کے دن کرونا وائرس سے 24افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 385ہو گئی جبکہ ملک بھر سے آج ابھی تک 344نئے کیسز بھی سامنے آئےہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 16ہزار آٹھ سو ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 344 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 24 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں

جن میں سے خیبرپختونخوا سے 314 کیسز اور 24 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 146 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 112 اور پنجاب میں 106 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

The post جمعہ کے دن پاکستانیوں کیلئےانتہائی افسوسناک خبر پاکستان میں کرونا وائرس تباہی مچاناشروع ، 24افراد جاں بحق ہو گئے متاثرین کی تعداد کہاں تک جا پہنچی ؟ صورتحال بے قابو ہونا شروع ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...