Pages

Friday, May 1, 2020

بیرون ملک سے واپس آنے والے مسافرین میں کرونا وائرس پھیل گیا 2630 مسافروں میں کتنے افراد مہلک وائرس کا شکار ہو گئے ، قرنطینہ منتقل

لاہور( این این آئی)پنجاب میں خصوصی پروازوںسے واپس آنے والے بڑی تعداد میں کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔نجی ٹی وی نے سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان کے حوالے سے بتایا کہ خصوصی پروازوںسے آنے والے259 مریضوں میں کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں 22 فلائٹس میں 2630 مسافر وطن واپس پہنچے،ان میں 11 فلائٹس لاہور ائیرپورٹ

،5 فلائٹس مسافروں کو ملتان لے کر پہنچی تھیں۔ اس کے علاوہ 6 فلائٹس مسافروں کو فیصل آباد ائیرپورٹ لے کر آئیں۔کیپٹن (ر)عثمان نے بتایا کہ دبئی،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی فلائٹس سے کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں،لاہور ائیرپورٹ پر اترنے والی فلائٹس میں 154 مسافر کی رپورٹ مثبت آئی۔فیصل آباد ائیرپورٹ پر اترنے والی پروازوں میں 57 مسافر وں کی رپورٹ مثبت آئی،ملتان ائیرپورٹ پر اترنے والی پروازوں میں 48 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔سیکرٹری صحت کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کا 48 سے 72 گھنٹے بعد ٹیسٹ کیا جاتا ہے، 48 گھنٹے تک بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔

The post بیرون ملک سے واپس آنے والے مسافرین میں کرونا وائرس پھیل گیا 2630 مسافروں میں کتنے افراد مہلک وائرس کا شکار ہو گئے ، قرنطینہ منتقل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...