Pages

Friday, May 1, 2020

’’عمران صاحب کی ذہنی حالت بڑے حادثے کی پیشگوئی ‘‘ مریم اورنگزیب حکومت پر برس پڑیں ، کھری کھری سنادیں 

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی ذہنی حالت ملک میں خدانخواستہ کسی بڑے حادثے کی پیش گوئی ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب حکمران تو

آپ ہیں، تو یہ حکمران اشرافیہ کون ہیں جنہوں نے لاک ڈائون کیا؟انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کا اپنے ہی فیصلوں کے خلاف ٹی وی پر اعلانِ مذمت پریشان کن ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو دماغی کنفیوڑن دور کرنے کے لیے فی الفور ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا چاہیے، ان کی ذہنی حالت کیا ہے، اس کا قوم کی حالت دیکھ کر پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

The post ’’عمران صاحب کی ذہنی حالت بڑے حادثے کی پیشگوئی ‘‘ مریم اورنگزیب حکومت پر برس پڑیں ، کھری کھری سنادیں  appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...