Pages

Sunday, May 17, 2020

حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں! بیرون ملک سے پاکستان آنے کیلئے اندراج کروانے والوں کی جگہ سفارشی لوگوں کو پہلے واپس لایا گیا،سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ کارعمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات حل نہیں کیں، جس کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ عمران یعقوب خان نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا جب اوورسیز کے حوالے سے آواز اٹھائی گئی تو حکومت نے ان کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا۔

جس میں انہوں نے سفارتخانوں سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی فہرستیں طلب کیں ۔لیکن جب انہوں نے وہاں رابطہ کیا تو جو لوگ پہلے اندراج کر ا چکے تھے ان کی جگہ بعد میں آنے والے سفارشی افراد کو ترجیح دی گئی۔ یعنی یہاں بھی حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات وہیں موجود ہیں۔

The post حکومت نے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں! بیرون ملک سے پاکستان آنے کیلئے اندراج کروانے والوں کی جگہ سفارشی لوگوں کو پہلے واپس لایا گیا،سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...