Pages

Tuesday, May 12, 2020

صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ،گورنر چوہدری سرور بیورو کریسی کیخلاف پھٹ پڑے

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بیورو کریسی کے خلاف پھٹ پڑے ، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والی بیورو کریسی کو بے نقاب کرنے کا عندیہ دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ڈپٹی کمشنر آفس میں سرو ر فائونڈیشن کی طرف سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بیورو کریسی میں کالی بھیڑیں موجود ہیں ۔

محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ خزانہ میں فائلیں ایک دفتر سے دوسرے دفتر میں آتی جاتی رہتی ہیں اور منصوبے سرخ فیتے کی نذر ہو جاتی ہیں ۔ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں فنڈز جاری نہ کر کے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ،صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے ، بیورو کریسی سے آخری میٹنگ کروں گا اور اگر معاملات صحیح سمت میں نہ گئے تو انہیں بے نقاب کروں گا۔

The post صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ،گورنر چوہدری سرور بیورو کریسی کیخلاف پھٹ پڑے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...