Pages

Saturday, May 16, 2020

آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، کونسی وادی کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا؟لوگوں نے مکانا ت خالی کرانا شروع کردئیے

مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کا بڑا حصہ نوسیری کے مقام پر ٹوٹنے سے ٹریفک معطل ہو گئی۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی نیلم کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔لینڈ سلائیڈنگ سے وادی نیلم، کنڈل شاہی، جاگراں سڑک بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ نے لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں مکانات خالی کرانا شروع کر دیے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق لینڈ سلائنڈنگ سے شاہراہ نیلم کا ملبہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاورمنصوبے کے ان ٹیک ڈیم میں ٹوٹ کرگرا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سڑک کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے محکمہ شاہرات کی ہیوی مشینری پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروایوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، کونسی وادی کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا؟لوگوں نے مکانا ت خالی کرانا شروع کردئیے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...