Pages

Saturday, May 16, 2020

آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فلور ملز مالکان نےپنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا جس کے بعد 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 10 روپے، 20 کلو پر 20 روپے بڑھادی گئی جبکہ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 1500 روپے فی من تک جا پہنچی ۔دوسری جانب فلور ملز مالکان نے اس کی مکمل ذمہ داری حکومتی فیصلوں پر ڈال دی ہے جس کے بعد دس کلو کا تھیلا 400 سے بڑھ کر 410 روپے ہوگیا ہے اور20 کلو کا تھیلا 805

کی جگہ825 روپے میں ملنے لگا ہے۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب زون عبدالرؤف مختار کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت میں اضافے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری گندم کا کوٹہ فلور ملز کو فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اور غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 1500 روپے فی من تک جا پہنچی ہے، اگر پرائیوٹ گندم خریدنے کی اجازت دی جاتی تو آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونا تھا۔

The post آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...