Pages

Wednesday, June 24, 2020

وزیر اعظم کی کفایت شعاری کی دوسری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 38 کروڑ51 لاکھ5 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کی دوسری رپورٹ قومی اسمبلی پیش پیش کر دی گئی ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 38کروڑ 51لاکھ 5ہزار روپے کی بچت کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی۔ بدھ کے روز سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں بچت کی گئی

رقم کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئی جس کے مطابق گزشتہ مالی 2019-20 کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 38 کروڑ51 لاکھ5 ہزار روپے بچت کی گئی اور اس رقم کو قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے،مالی سال2019-20 کے دوران یہ دوسری بڑی بجت ہے ،سپیکر قومی اسمبلی نے کارکردگی کو متاثر کیے بغیر غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لیے واضح احکامات صادر کئے تھے۔

The post وزیر اعظم کی کفایت شعاری کی دوسری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 38 کروڑ51 لاکھ5 ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...