Pages

Monday, June 1, 2020

نوازشریف کی تصاویربتارہی ہیں کہ وہ صحت مندہیں،فوادچوہدری نے وزیراعظم کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سامنے آنیوالی تصاویرمیں حالت اچھی نظرآرہی ہے،نوازشریف ٹیسٹ رپورٹس حکومت کیساتھ شیئرنہیں کررہے ۔وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے

کہ برطانوی لیبارٹریزنے نوازشریف کی بیماری کی تصدیق نہیں کی، نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس سے متعلق تحقیقات کی ضرورت ہے۔ فوادچودھری نے مطالبہ کیا کہ ٹیسٹ رپورٹس کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنائی جائے،خدشہ ہے عدالتوں سے ریلیف کیلئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس تیارکی گئیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی تصاویربتارہی ہیں کہ وہ صحت مندہیں،حقائق مسخ کرکے نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی راہ ہموارکی گئی۔

The post نوازشریف کی تصاویربتارہی ہیں کہ وہ صحت مندہیں،فوادچوہدری نے وزیراعظم کو خط لکھ کر بڑا مطالبہ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...