Pages

Wednesday, June 24, 2020

کرونا ویکسین کی تیاری کا معاملہ صرف کب کا ہے اگر کا نہیں متاثرہ مریضوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے ڈائریکٹر آف دی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیزز ڈاکٹر اینتھونی فائوچی نے کانگریس کے سامنے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے کانگریس کو بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے حوالے سے امریکہ کا ردِ عمل قوم کے تنوع کی وجہ سے ملا جلا تھا۔انھوں نے کہا کہ وہ بڑے محتاط ہو کے

امید کرتے ہیں کہ 2020 کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ویکسین کی تیاری کا معاملہ صرف کب کا ہے اگر کا نہیں، لیکن ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ڈاکٹر فائوچی نے کہا کہ ادویات کی کمپنی ماڈرنا کا جولائی 2020 کے آغاز تک کلینیکل ٹرائل کے تیسرے دور کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بہت زیادہ ضروری ہے کہ امریکی اس سال فلو جیب لیں۔

The post کرونا ویکسین کی تیاری کا معاملہ صرف کب کا ہے اگر کا نہیں متاثرہ مریضوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...